سخت جان

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - [ مجازا ]  جس کی جان مشکل سے نکلے، خراب سے خراب حالات میں زندہ رہنے والا، حد درجہ تحمل و برداشت کا مالک۔ "پچھلے دو تین سال میں یہ طبقہ بڑا خوار ہوا . مگر ہے سخت جان سنبھالے پر سنبھالا لیتا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، صدا کر چلے، ٥٣٨ ) ٢ - سختیوں اور مشکلوں کو استقامت سے برداشت کرنے والا، جفاکش۔  ہوا کی زد پہ بھی دواک چراغ روشن ہیں بلا کے حوصلے دیکھے ہیں سخت جانوں میں      ( ١٩٨٦ء، بے آواز گلی کوچوں میں، ٧٠ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم صفت 'سخت' کے ساتھ 'جان' لگانے سے مرکب 'سخت جان' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ مجازا ]  جس کی جان مشکل سے نکلے، خراب سے خراب حالات میں زندہ رہنے والا، حد درجہ تحمل و برداشت کا مالک۔ "پچھلے دو تین سال میں یہ طبقہ بڑا خوار ہوا . مگر ہے سخت جان سنبھالے پر سنبھالا لیتا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، صدا کر چلے، ٥٣٨ )